جاپان کے شمالی علاقوں آؤموری اور ہوکائیڈو میں آج (ہفتے کے روز) 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز آؤموری کے مشرقی ساحل کے قریب تھا۔
جاپان کے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی شدت آؤموری اور ہوکائیڈو کے مختلف علاقوں میں 4 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔