فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99 ویں سالگرہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور پیپلز لبریشن آرمی کو 99 ویں یومِ تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔

فیلڈ مارشل نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی بدلتے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اظہارِ تشکر کیا۔

چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دو طرفہ اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

راچڈل گرومنگ گینگ کے سربراہ شبیر احمد کی جلاوطنی، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع حل نہ ہوسکا

شہری جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا انتباہ

یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے 1 ہفتے طویل تصویری نمائش کا افتتاح