ایران کا کویت میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری افواج نے کویت کے احمد الجابر امریکی فضائی اڈے پر واقع اہم امریکی فوجی اسٹریٹجک تنصیبات کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے مطابق یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور فوجی ساز و سامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق یہ حملہ جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر امریکی حملے کے ردعمل میں کیا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت میں واقع احمد الجابر فضائی اڈہ خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور عسکری آپریشنز کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related posts

خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت

5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں

لندن پولیس کی کشتی ویسٹ منسٹر پل سے ٹکرا گئی، 5 اہلکار شدید زخمی، 3 دریائے ٹیمز میں جا گرے