جولائی کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس جولائی کے آخری روز 546 پوائنٹس اضافے سے اور مہینہ بھر میں 4 ہزار 207  پوائنٹس کم ہوکر بند ہوا ہے۔

جولائی کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پر بند ہوا ہے، انڈیکس جولائی میں 18 ہزار 613 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

جولائی میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس اور کم ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 512 رہی۔ 

حصص بازار میں جولائی میں ساڑھے 19 کروڑ شیئرز کے سودے 862 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن جولائی کے آخری روز 38 ارب روپے بڑھی ہے۔ لیکن پورے مہینے میں 442 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 755 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق