Home انٹرٹینمنٹمتعدد ڈرامہ نگار مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے تحریر کر رہے ہیں: محمد احمد

متعدد ڈرامہ نگار مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے تحریر کر رہے ہیں: محمد احمد

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و مصنف سید محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد ڈرامہ نگار مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے تحریر کر رہے ہیں۔

سید محمد احمد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے پاکستانی ڈرامہ نگاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بہت سارے باصلاحیت ڈرامہ نگار موجود ہیں لیکن پروڈیوسرز اکثر ریٹنگز کی دوڑ میں شامل ہو کر اسکرپٹس میں اپنی مرضی سے تبدیلیاں کر کے اصل مصنفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

سید محمد احمد نے بتایا کہ میرے اپنے ایک ڈرامے کی 17 اقساط مکمل ہو چکی تھیں لیکن مجھے11 ویں قسط کے بعد کا سارا مواد حذف کرنے کے لیے کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب پروڈیوسرز کو بار بار وضاحت کے باوجود بھی ڈرامہ نگار  کا نظریہ سمجھ میں نہ آئے تو پھر وہ خود ہی اسکرپٹ میں رد و بدل کر لیتے ہیں۔

سید محمد احمد نے یہ دعویٰ کیا کہ آج کل کچھ ڈرامہ نگار مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھی ڈرامے لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ڈائیلاگز مقامی زبان، ثقافت اور معاشرتی انداز سے مطابقت نہیں رکھتے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک معیاری ڈرامہ لکھنے میں مجھے تقریباً 10 سے 11 ماہ لگتے ہیں اس لیے ایک ہی وقت میں کئی ڈرامے تحریر کرنا انسانی طور پر ممکن نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00