ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سرفراز و بابر کی میٹنگ میں کیا گفتگو ہوئی؟

— فائل فوٹو

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہو گا، اگر کوئی ذمے داری نہیں لے گا تو مشکلات بڑھتی جائیں گی۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور کپتان بابر اعظم کی ٹیم میٹنگ میں کی گئی گفتگو سامنے آ گئی۔

ٹیم میٹنگ میں سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ہارنے کے لیے نہیں آئے، ہمیں جیت چاہیے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہرائی جا رہی ہیں، بیٹنگ مسلسل کولیپس ہو رہی ہے اور حریف ٹیموں کے ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رنز کر رہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے شروع ہو گا۔

Related posts

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی

برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے