ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

— فائل فوٹو

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے، بہترین تھرو کی بنیاد پر ٹاپ 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

3 تھروز پر مشتمل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی ایتھلیٹ 84 میٹر کا اسٹینڈرڈ مارک حاصل نہیں کر سکا۔

دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان کے یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے، وہ 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14 ویں نمبر پر رہے۔

Related posts

فرانزک شواہد کی بنیاد پر ثاقب خان قصور وار ثابت ہو چکے: مومنہ اقبال

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی