محسن نقوی کا بیان سنا ہے، مجھے نہیں پتہ ان کا اشارہ کس طرف ہے، مراد علی شاہ

فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان سنا ہے، مجھے نہیں پتہ ان کا اشارہ کس طرف ہے۔ 

مٹیاری بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی حکومت بھی مسلم لیگ نواز کے پاس ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کولیشن حکومت ہے اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر محسن نقوی سمجھتے ہیں کہ نظام نیچے چلا گیا تو وہ تجویز دیں۔ یہ جو تجویز انہوں نے دی ہے یہ گھسی پٹی تجویز ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں کے لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔

Related posts

فرانزک شواہد کی بنیاد پر ثاقب خان قصور وار ثابت ہو چکے: مومنہ اقبال

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی