رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو جیت کےلیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوحہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔
بنگلادیش اے کی جانب سے شہادت حسین نے 103 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ مہدالاسلام 42، مہروب حسن 28، ریپن مندول 19 رنز بنا کر قابلِ ذکر بیٹرز رہے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے صفیان مقیم نے 3، حسن نواز اور علی رضا نے دو دو جبکہ احمد دانیال نے ایک وکٹ لی۔