بھارتی اداکارہ سائی پلوی نے اپنی تمام فلموں میں بغیر میک اپ یا کم میک اپ کے نظر آنے کی وجہ بتادی۔
34 سالہ سائی پلوی نے بتایا کہ وہ پردے پر حقیقی خواتین کے کردار نبھاتے وقت خود کو مصنوعی نہیں دکھانا چاہتیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک بغیر میک اپ یا کم میک اپ والا انداز سامعین کو کردار سے زیادہ حقیقی اور جذباتی تعلق قائم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہدایت کار میرے اس انتخاب پر کبھی اعتراض نہیں کرتے ہیں، میں دراصل ہمیشہ فلم کے کردار کے ساتھ سچا رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔
سائی پلوی نے فلم کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں اپنی شکل و صورت کو لے کر غیر یقینی محسوس کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وقت کے ساتھ میں نے خود کو قبول کرنا سیکھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہدایت کار ان کے اس انتخاب پر کبھی اعتراض نہیں کرتے، میک اپ لگانا یا نہ لگانا میرا ذاتی انتخاب ہوتا ہے، کسی کو مجھے خاص انداز میں ڈھالنے کی ضرورت نہیں۔
سائی پلوی کی حالیہ ریلیز فلم نتیش تیواری کی ’رامائن‘ کا حصہ اول ہے، جس نے عالمی سطح پر 1 ہزار کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
فلم بھارت میں کمائی کے لحاظ سے دوسری بڑی ہندی فلم ہے، فلمسازوں کو امید ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا میں ریلیز کے بعد یہ دنگل کا ریکارڈ توڑ دے گی۔