برطانیہ میں 14 افراد پر چاقو حملہ کرنے والے انتھونی ولیمز کو 7 افراد کے قتل کی کوشش کے جرم میں مجرم قرار دیدیا گیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے گزشتہ برس یکم نومبر کو ٹرین میں 14 افراد کو چاقو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے باعث ٹرین کو ہنٹنگڈن کے قریب ہنگامی طور پر روکنا پڑا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیوری باقی 7 الزامات پر تاحال متفقہ فیصلے تک نہیں پہنچ سکی۔
رپورٹ کے مطابق جیوری نے اقدام قتل کے بقیہ سات الزامات میں بھی انتھونی ویلمز کو مجرم قرار دے دیا۔