امریکا میں سابق برطانوی سفیر لارڈ مینڈیلسن کے معاملے میں برطانوی حکومت کا نرم رویہ سامنے آگیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں سفیر مقرر ہونے کے چھ ماہ بعد بھی مینڈیلسن نے کمپنی کے حصص فروخت نہیں کیے۔
رپورٹ کے مطابق لارڈ مینڈیلسن ایک مشاورتی کمپنی کے 28 فیصد شیئرز کے مالک تھے، مینڈیلسن نے سفیر بننے سے پہلے کمپنی حصص فروخت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے سابق اعلیٰ افسر سر اولی رابنز نے مینڈیلسن کو نرم نگرانی کا طریقہ اپنانے کی پیشکش کی تھی۔ اگست 2025 میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو مینڈیلسن کے شیئرز برقرار رکھنے کا علم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مینڈیلسن سے متعلقہ فائلوں کی تازہ دستاویزات میں اہم حکومتی خط و کتابت منظرعام پر آگئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈ پیٹر مینڈلسن پر سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات تھے۔ جن میں انہوں نے حکومتی وزیر کی حیثیت سے حساس معلومات سرمایہ کار اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔