انگلینڈ میں رواں برس گرمی سے اموات کا نیا ریکارڈ

  
تصویر: رائٹرز۔

انگلینڈ میں رواں برس گرمی سے اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق انگلینڈ میں موسم گرما کے دوران اموات کی تعداد 5,258 تک جا پہنچیں۔ 

ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گرمی سے اموات کی یہ شرح 2016 کے بعد بلند ترین ہے، انگلینڈ میں گرمی سے اموات کا گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ رہیں۔ 

2026 کا موسمِ گرما 1884 کے بعد برطانیہ کا گرم ترین موسم گرما قرار دے دیا گیا۔ 

ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مئی کے آخر سے اگست کے وسط تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویوز کا سلسلہ جاری رہا، رواں برس 21 سے 28 جون کے دوران گرمی سے اموات کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ 

رپورٹ کے مطابق 2025 کے موسمِ گرما میں گرمی سے متعلق 1 ہزار 504 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔