پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چئمپئن بن گیا۔
ڈھاکا میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے مابین یہ فائنل مقابلہ نہ کھیلا جاسکا۔
لیگ کے تین میچز میں فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم ایونٹ میں ٹاپ پر رہی، جس کے باعث میچ ریفری نے پاکستان کو فاتح قرار دیا۔
ٹورنامنٹ کے قواعد 7 نومبر کو تمام اراکین کو بھیجے گئے تھے۔ پاکستان پوائنٹس رن اوسط اور ہیڈ ٹو ہیڈ میں بھارت سے اوپر رہا تھا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے چلی گئی۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ عبداللّٰہ الفواد نے پاکستان ٹیم اور دیگر میں انعامات تقسیم کیے۔
پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ لیگ میچز میں پاکستان نے سری لنکا، بنگلادیش اور بھارت کو شکست دی تھی۔