چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر محسن نقوی نے سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں سے ہاتھ ملائے اور گفتگو کی۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے ہیڈ کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار سیریز ہوئی، اُمید ہے آنے والے دنوں میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے 3 ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ دسمبر میں پاکستان ٹیم ، شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیریز ہوگی۔