وفاقی حکومت نے کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے شرائط عائد کر دیں۔
وفاقی حکومت نےامپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کر دی۔
ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کر دیا گیا۔
آرڈر کے مطابق کیمرے والے اسمارٹ گلاسز اب مشروط طور پر درآمد ہو سکیں گے، اسمارٹ گلاسز کی درآمد پی ٹی اے کی ٹائپ اپروول سے مشروط ہو گی۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ آف کنفارمیٹی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
آرڈر کے مطابق پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ وزارتِ داخلہ ڈویژن کے این او سی سے مشروط ہو گا۔