لاہور میں گلوکارہ شازیہ منظور نے دھمکیوں کے خلاف تھانہ ملت پارک میں درخواست جمع کروادی۔
گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے وکیل فیاض رامے کے ہمراہ تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی۔
اپنی درخواست میں نامور گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ چار افراد نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، واقعے کی تصدیق کے بعد کارروائی کریں گے۔