پیٹرول مہنگا کردیا گیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

حکومت نے آئندہ ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی، جو 355 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں 20 نومبر کیلئے قابل عمل ہیں۔