پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، چار روز سے ایک ارب سے زائد شیئرز کاروبار کی لہر ٹوٹ گئی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 665 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 517 پر بند ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی کشمکش تیز ہونے سے سرمایہ کاروں کا رویہ محتاط رہا۔ بازار کے کاروبار کی مالیت 27 اکتوبر کے بعد کم ترین رہی۔
حصص بازار میں آج 83 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 290 ارب روپے ہوگئی ہے۔