پاکستانی اداکار، کامیڈین اور میزبان عدیل امجد کے وزن میں نمایاں کمی نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
عدیل امجد طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، وہ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ ریئلٹی ٹی وی شوز کے ذریعے بھی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
وہ اداکار فیضان شیخ کے قریبی دوست ہیں اور دونوں کی جوڑی مداحوں میں خاصی مقبول ہے۔
عدیل امجد ماضی میں نسبتاً بھاری جسامت کے حامل تھے، تاہم حال ہی میں ایک پروگرام میں ان کی نئی شکل دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
اداکار کے وزن میں واضح کمی آئی ہے اور ان کے چہرے کے نقوش بھی پہلے سے زیادہ نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔
اداکار کی جسمانی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے۔