کراچی آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 19 واں روز ہے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج حسن ملک کی ہدایت کاری میں بچوں کا تھیٹر پلے ٹریژر ہنٹ پیش کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ آج اسٹوڈیو 1 میں یونان کی فائن آرٹس ورکشاپ ہو گی، دوپہر 12 بجے اسٹوڈیو 1 میں ایران کی خطاطی ورکشاپ ہو گی۔
شام 5 بجے اسٹوڈیو 3 میں پرتگال کی گٹار میوزک ورکشاپ کا انعقاد ہو گا، شام 5 بجے ہی آڈیٹوریم 2 میں پاکستانی شارٹ فلمز کی اسکریننگ ہو گی اور شام 5 بجےجاپان کے اتسوشی کریو کی جانب سے ہپ ہاپ ڈانس ورکشاپ بھی ہو گی۔
شام 7 بجے اسٹوڈیو 2 میں تھیٹر پلے ’وقت تھم سا گیا‘ پیش کیا جائے گا جبکہ رات 8 بجے میوزیکل پرفارمنس ہو گی۔