معروف سندھی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
شازیہ خوشک ’لال میری پت‘ سمیت کئی مشہور گیتوں کے باعث شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے دنیا کے بڑے اسٹیجز کے ساتھ مزارات پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ایک موقع پر گفتگو میں شازیہ خشک نے بتایا ہے کہ میں 2018ء سے گلوکاری چھوڑ چکی ہوں اور میں نے اللّٰہ اور اسلام کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی وفات نے مجھے گہرے صدمے سے دوچار کیا، جس کے بعد میں نے موسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وقت کے ساتھ میں نے پردہ اختیار کرنے کی ہمت بھی پیدا کی۔
شازیہ خشک کے مطابق میرے جڑواں بچے بیرون ملک مقیم ہیں، تاہم مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور میں زندگی کے اس سفر میں کبھی تنہا نہیں ہوں گی۔