پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو موجودہ دور کا بے مثال آل راؤنڈر قرار دے دیا۔
ابوظبی ٹی 10 لیگ 2026ء کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف سے عالمی کرکٹ کے 3 بہترین آل راؤنڈرز کے نام پوچھے گئے۔
فہیم اشرف نے سب سے پہلے ہاردک پانڈیا کا نام لیا اور کہا کہ اس وقت دنیا میں ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کو بھی بہترین آل راؤنڈرز میں شامل کیا۔
فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو مارکو یانسن جیسا کھلاڑی بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ کا آغاز 7 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔