فالج کا اٹیک آنے کے بعد ایسے مریض جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے کو فالج اسٹروک کے بعد ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے خطیر فنڈز خرچ ہوتے ہیں۔
دی اسٹروک ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو بچانے کے لیے ہر 5 منٹ میں ٹیکس دہندگان پر 2 لاکھ 44 ہزار پاؤنڈ، جو ایک مکان کی قیمت کے برابر ہیں، بوجھ پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 25 اعشاریہ 7 بلین سالانہ‘ یا 70 اعشاریہ 4 ملین یومیہ لاگت کا بوجھ ٹیکس دہندگان کے کندھوں پر آرہا ہے۔
اس لاگت میں سے نصف سے زیادہ سماجی نگہداشت پر خرچ ہوتا ہے، چیئرٹی کا کہنا ہے کہ تشخیص، علاج اور بحالی کے عمل کو ہموار کیے بغیر 2035ء تک فالج کی لاگت 40 فیصد بڑھ کر 35 اعشاریہ 9 بلین سالانہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
فالج کی وجہ سے دماغی چوٹ زندہ بچ جانے والوں کو چلنے، بات کرنے یا نگلنے کے قابل ہونے جیسی بنیادی باتیں دوبارہ سیکھنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
فالج اٹیک سے بچ جانے والوں میں سے تقریباً ایک تہائی بھی ڈپریشن کا شکار بھی ہوتے ہیں۔
سینٹینیل اسٹروک نیشنل آڈٹ پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق فالج کے صرف7 فیصد مریضوں کو صحت اور نگہداشت کے قومی ادارے کی طرف سے مقرر کردہ بحالی کی رقم ملتی ہے۔