وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق پیٹرول سستا کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 360روپے برقرار رہے گی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 14نومبر کے لیے ہوں گی۔