بالی ووڈ اداکار امرتا راؤ کی بہن، ماڈل و اداکارہ پریتیکا راؤ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
34سالہ پریتیکا راؤ نے بنگلورو کے آرٹ آف لیونگ آشرم میں شادی کی، اس موقع پر شری روی شنکر بھی موجود تھے، انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر پریتیکا نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنی نئی زندگی کی شروعات کی خوشخبری سنائی۔
اداکارہ نے شادی کے اس لمحے کو مقدس اور انتہائی نجی قرار دیا اور ساتھ ہی تصاویر میں شوہر کا چہرہ دھندلا کردیا تاکہ ان کی شناخت خفیہ رکھی جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تصاویر بہت سوچ سمجھ کر اور محدود تعداد میں شیئر کررہی ہوں، دراصل میں یہ لمحہ پوری دنیا کے سامنے ایک ہی بار میں نہیں لاسکتی۔
پریتیکا راؤ نے رواں برس کو اپنے لیے دہرے سنگ میل کا حامل قرار دیا، اس میں شادی کے ساتھ وزارت ثقافت کے جانب ویدک آسٹرولوجی پوڈکاسٹ ملنے پر والی تعریفی سند شامل ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری شادی ایک روایتی تامل براہمن خاندان میں ہوئی، جن کی ثقافت منگلورین روایات سے بہت ملتی جلتی ہے۔
پریتیکا کو ان کے ڈرامے بے انتہا میں عالیہ کے کردار کے باعث شہری ملی، وہ اس کے ساتھ کئی کنڑ اور تامل فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں، تاحال یوٹیوب پر روحانی پوڈ کاسٹ کی میزبانی کررہی ہیں۔