انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے مات دے دی۔
عجمان میں جاری ایونٹ میں ٹیم پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر 180 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی عائشہ ظفر نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شوال ذوالفقار 42، منیبہ علی اور صدف شمس نے 37، 37 رنز بنائے۔
تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بولنگ لائن کے مقابل مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 156 رنز تک محدود رہی۔
تسمیہ رباب نے 4 تھائی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ میچ میں بہترین پرفارمنس پر عائشہ ظفر کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔