فرانس میں 3 برس کے دوران مہنگائی میں بلند ترین اضافہ، عوامی پریشان

تصویر: رائٹرز۔

فرانس میں اکتوبر کے دوران سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.7 فیصد ہوگئی، ستمبر میں یہ شرح 3.4 فیصد تھی۔ نئی شرح دسمبر 2023 کے بعد بلند ترین مہنگائی کی سطح ہے۔ 

پیرس سے مقامی میڈیا کے مطابق مہنگائی میں اضافے سے عوام کی قوت خرید اور حکومت  کی پالیسیوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ 

ادھر فرانس کی بڑی سرکاری تنظیموں کے نمائندے آج وزیراعظم سباستیاں لیکورنو سے ملاقات کریں گے، تنظیموں کا بنیادی مطالبہ تنخواہوں میں اضافہ اور مہنگائی کے مطابق لوگوں کی قوت خرید میں بہتری لانا ہے۔ 

فرانس کے تقریباً 58 لاکھ سرکاری ملازمین کے نمائندے مذاکرات میں شامل ہیں۔ ان بڑی تنظیموں نے 17 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے۔