ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4201 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 49 ڈالر کم ہوکر 3891 ڈالر فی اونس ہے۔