پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جبکہ ڈیزل 4روپے فی لیٹر سستا کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 13نومبر کے لیے ہوں گی۔