وزیراعظم پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کیلئے اضافی بجلی کی کھپت پر نیا ٹیرف لاگو

وزیراعظم پیکیج کے تحت صنعتی اور زرعی صارفین کےلیے اضافی بجلی کی کھپت پر نیا ٹیرف لاگو کردیا گیا ہے۔ 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے اضافی کھپت کا ریٹ 22.98 روپے سے بڑھا کر 25.30 روپے فی یونٹ کردیا۔ صنعتی اور زرعی صارفین کےلیے اضافی بجلی کی کھپت پر ریاعتی ٹیرف 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے۔ 

اس سے قبل نیپرا نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے نظرثانی ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم پیکیج کے تحت نیا ریٹ نومبر 2026 کے بلنگ مہینے سے لاگو ہوگا۔