امریکا کا ایران کے مبینہ حمایت یافتہ تین افراد پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

امریکی محکمۂ انصاف نے ایران کے حمایت یافتہ تین مشتبہ افراد پر امریکہ اور یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان میں برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ ایئر بیس کے قریب پیش آنے والا واقعہ بھی شامل ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک مبینہ گروپ حرکت اصحاب الیمین الاسلامیہ سے ہے، جس نے 2026 کے موسمِ بہار میں یورپ میں 18 حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن میں سات برطانیہ میں ہوئے۔

برطانوی حکام اس واقعے کے سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کر چکے ہیں، جبکہ ایران نے آر اے ایف فیئر فورڈ واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ 

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق ملزمان پر ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور اور عراقی ملیشیا کتائب حزب اللہ کی حمایت میں تقریباً 20 حملوں کی کوششوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے