50 سالہ امریکی اداکارہ کیمری جانسن اچانک چل بسیں

— فائل فوٹو 

امریکی اداکارہ اور ماڈل کیمری جانسن 50 سال کی عمر میں اچانک چل بسیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیمری جانسن کی موت 4 نومبر 2026ء کو لاس اینجلس میں ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو 27 اکتوبر کو گھر میں دل کی اچانک طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر سیڈرز سائی نائی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے اداکارہ کو دل کی شریان میں انیوریزم سے متعلق عارضے کی تشخیص کی تھی، تاہم موت کی حتمی طبی وجہ تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی۔

کیمری جانسن کو معروف ٹی وی ڈرامے ’بیورلی ہلز، 90210‘ اور فلم’ڈوڈ، ویئر از مائی کار؟‘ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مقبولیت حاصل تھی۔