پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے مستقبل میں بیٹے کی والدہ بننے کی صورت میں اس کی پرورش کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے، جبکہ انہوں نے بڑے خاندان کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کی پرورش اور خاندانی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
سارہ خان کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ اگر میں بیٹے کی ماں بنی تو اس کی پرورش اپنی بیٹیوں جیسی نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی دونوں بیٹیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار سے رکھتی ہوں، تاہم بیٹے سے اس طرح لاڈ پیار نہیں کروں گی بلکہ اس کی پرورش مختلف انداز میں کروں گی۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور میرے خیال میں بہن بھائیوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے، شوہر گلوکار فلک شبیر کو بھی بچوں کا بہت شوق ہے، تاہم انہیں میری صحت کی فکر رہتی ہے۔
سارہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے پہلے اندازہ نہیں تھا کہ میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی اتنی ذمے دار ماں ثابت ہوں گی، تاہم مجھے ہمیشہ سے بچوں کا شوق رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ تجربے کی بنیاد پر میں ایک بہترین ماں بن رہی ہوں۔