نومبر کے پہلے کاروباری دن میں ملا جلا رجحان

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نومبر کے پہلے کاروباری دن میں ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں 154 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کارباری دن میں 100 انڈیکس 1404 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومتی سبسڈی کی وجہ سے ریفائنری شعبے کی کارکردگی متاثر رہی۔ بازار کا کاروباری حجم گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں تقریباً آدھا رہا۔

حصص بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 95 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 293 ارب روپے ہوگئی۔