امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی خبروں کے باعث خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی۔
برینٹ 110 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا اور اماراتی مربن کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔
دوسری جانب ابوظبی کی سرکاری تیل کمپنی نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کے عالمی ذخائر میں تقریباً 1 ارب بیرل کی کمی ہوئی ہے جبکہ ڈیزل کے ذخائر گزشتہ 35 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رد و بدل متوقع ہے جبکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنائی ہے کہ قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے سے پیٹرول فی 15 روپے سستا ہوسکتا ہے۔