سہ ملکی سیریز، سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد

سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ لگ گیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ٹیم نے مقررہ وقت میں 1 اوور کم کرایا تھا۔