بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم ’ایتھا (Eetha)‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا، جس میں آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کی جھلک نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالووین 2026ء سے ایک روز قبل پروڈکشن کمپنی میڈوکس فلمز نے 30 اکتوبر کو سوانحی ڈرامہ فلم کا آخری ٹریلر جاری کر دیا۔
3 منٹ کے اس ٹریلر میں شردھا کپور نے بھارت کی معروف لوک فنکارہ وِٹھا بائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤنکر کی زندگی اور فن کو اسکرین پر پیش کیا ہے، جو اپنی لوک روایات، ثقافت اور فنکارانہ ورثے کے باعث شہرت رکھتی تھیں۔
39 سالہ اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ پردہ اٹھ چکا ہے۔
ایتھا کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں نانا پاٹیکر کی موجودگی ایک شاندار فلمی تجربہ ہو گا۔
واضح رہے کہ فلم ایتھا ایک سوانحی ڈرامہ فلم ہے، جو مہاراشٹر کی معروف لوک فنکارہ وِٹھا بائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤنکر کی زندگی پر مبنی ہے۔
آنجہانی لوک فنکارہ لاونی اور تماشہ کے روایتی فنون میں اپنی نمایاں خدمات کے باعث خاص شہرت رکھتی تھیں۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں شردھا کپور کے علاوہ رندیپ ہُڈا، نانا پاٹیکر، محمد ذیشان ایوب اور سدھارتھ جادھو بھی شامل ہیں۔