فاران طاہر کی ہالی ووڈ میں شاندار واپسی، مارول سیریز میں جلوہ گر ہونگے

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر — فائل فوٹو 

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر ایک بار پھر مارول سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ 

فاران طاہر مارول اسٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’ویژن کویئسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر ولن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس سے پہلے اداکار نے مارول اسٹوڈیوز کی 2008ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’آئرن مین‘ میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا جس نے ٹونی اسٹارک کو اغواء کیا تھا اور اب 18 سال بعد فاران طاہر اسی کردار کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

سالوں بعد واپسی پر فاران طاہر کا انداز اور حلیہ پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

مارول اسٹوڈیوز میں اداکار کی طویل عرصے بعد واپسی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بھی ایک قابلِ فخر خبر ہے، کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔