ببرک شاہ کی ساتھی اداکاروں پر تنقیدی بیانات سے متعلق وضاحت

ببرک شاہ—فائل فوٹو

پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اپنے حالیہ تنقیدی بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقصد کسی پر ذاتی طور پر تنقید کرنا نہیں تھا بلکہ میں فلمی دنیا کے تکنیکی پہلوؤں پر بات کر رہا تھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا اور بعد میں ڈراموں میں بھی کام کیا، تاہم گزشتہ چند برسوں سے وہ شوبز میں زیادہ سرگرم نہیں تھے، رئیلٹی شو  میں شرکت اور کامیابی کے بعد وہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔

اداکار نے حال ہی میں عمران عباس کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں فلمی اداکار نہ ہونے کی بات کہی تھی اور کہا تھا کہ ان میں فلمی ستارے جیسا رعب نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور فلم اور اس کی ٹیم کے بارے میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا ہے کہ میرے بیانات کا مقصد کسی فنکار کو نشانہ بنانا نہیں تھا، میں صرف فلمی دنیا کے تکنیکی پہلوؤں کا تجزیہ کر رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے میری بات کو درست انداز میں سمجھا، انہوں نے اسے مثبت طور پر لیا اور اسے اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔

 بابرک شاہ نے واضح کیا کہ میں کسی کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنا رہا تھا۔