صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلوکار گلریز تبسم انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلوکار گلریز تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 75 برس تھی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی اور مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے گلوکار گلریز تبسم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ گلریز تبسم کے انتقال سے پشتو موسیقی ایک ممتاز فنکار سے محروم ہوگئی ہے۔