سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1300 روپے کی کمی ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1300 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1115 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر 3996 ڈالر فی اونس ہے۔