شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کا پوسٹر ریلیز

— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ کے پوسٹر نے مداحوں کو ان کی 1999ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’بادشاہ‘ کی یاد دلا دی۔

فلم کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا ہے۔

پوسٹر میں شاہ رخ خان ایک منفرد اور قدرے خطرناک انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم ان کے کردار میں رومانوی پہلو بھی موجود ہے۔

فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ’قاتل نہیں، عاشق ہے‘۔

کیپشن فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کے دو مختلف پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں، جس میں شاہ رخ کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، انیل کپور اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی تشہیری مہم کے دوران بھی شاہ رخ خان کے مختلف انداز سامنے آتے رہے ہیں۔

اس سے قبل جاری کیے گئے ایک پروموشنل کلپ میں شاہ رخ خان زخمی چہرے، سفید بالوں اور منہ میں تاش کا پتہ دبائے دکھائی دیے تھے، جبکہ اس میں ان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور مکالمہ ’پکچر ابھی باقی ہے‘ بھی شامل تھا۔

’کنگ‘ کو ایکشن سے بھرپور فلم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک ایسے کردار میں دکھائی دیں گے جو خطرناک شخصیت کے ساتھ رومانوی پہلو بھی رکھتا ہے۔ 

یہ فلم 24 دسمبر 2026ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔