برطانیہ میں کوکین کے بڑھتے استعمال کے باعث 2019ء کے مقابلے میں اس سے منسلک جرائم میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 25-2024ء کے دوران تقریباً 123,000 کلوگرام کوکین استعمال کی گئی جس کی مالیت 10 ارب پاؤنڈ کے قریب ہے۔
برطانوی اخبار گارجیئن کے مطابق 2025ء میں کوکین سے متعلق 29,922 جرائم ریکارڈ کیے گئے جن میں 18 فیصد پرتشدد واقعات اور تقریباً 4 فیصد جنسی جرائم تھے، ان میں زیادتی کے 344 واقعات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء سے جون 2026ء کے دوران گھریلو تشدد کے شبے میں گرفتار افراد کے تقریباً 60 فیصد کوکین کی تصدیق کے لیے کیے گئے منشیات ٹیسٹ مثبت آئے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے برطانیہ میں کوکین کے بڑھتے استعمال پر خبردار کیا ہے کہ اس کا استعال تشدد اور سڑک حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔