لاہور میں 17 روپے کی فروخت ہونے والی روٹی 3 روپے اضافے کے بعد 20 روپے میں بیچی جارہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی 3 روپے مہنگی ہونے کے ساتھ اس کے آٹے کے پیڑے کا وزن بھی کم کردیا گیا ہے۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کے ساتھ میدے کی بوری بھی مہنگی ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آٹا ہر ہفتے مہنگا ہو رہا ہے، اس پر ہم کیا کرسکتے ہیں۔
تندور مالکان نے یہ بھی کہا ہے کہ گیس بھی نہیں آتی، گیس کے سلینڈر پر تندور چلا رہے ہیں۔