محمد عباس کی کمنٹیٹر کی گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرواتے ویڈیو وائرل

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی سادگی اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

کمنٹیٹر کاشف آصف احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر محمد عباس کی ایک ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

اس وائرل ویڈیو میں فاسٹ بولر کو کمنٹیٹر کی گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھروانے میں مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کاشف آصف احمد نے محمد عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے میری گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرنے میں مدد کی جو میرے لیے ایک مہربان اور قابلِ قدر عمل تھا۔

کمنٹیٹر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور فاسٹ بولر کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔