بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی نے متنازع ترین اینکر ارنب گوسوامی کو مکمل پاگل قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں دھروو راٹھی نے کہا کہ ’’دوستو ایک ذہنی بیماری کا مریض مینٹل اسپتال سے بھاگ نکلا ہے، اس نے کیس رپورٹ کرنا تھا اگر یہ مریض آپ کو کہیں بھی دِکھے تو بتانا مجھے۔
ارنب گوسوامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےدھروو راٹھی نے کہا کہ کیا صدمہ لگا ہے ارنب گوسوامی کو جب سے میں نے اپنا بھارتی پاسپورٹ دکھایا ہے اس کا پورا سوفٹ ویئر ہینگ ہوگیا ہے، کیونکہ پہلے اس نے کہا تھا ڈرگز دو ڈرگز دو اب جرمن پر آکر اٹک گیا ہے۔
دھروو راٹھی نے مزید کہا کہ ارنب اتنی کام چوری نہیں کر تجھے لگتا ہے کہ اپنی ڈیبیٹ میں آؤں گا شام کو 9 بجے ایک لفظ سو بار دہراؤں گا اور سوچوں گا کہ چلو میرا کام ختم آج کا اب چلو گھر چلتا ہوں۔
یوٹیوبر نے ارنب گوسوامی کو کہا کہ اتنی کام چوری کرو گے تو تمھارے مالک تمھیں پیمنٹ نہیں دیں گے، انہیں بھی نظر آتا ہے کہ ایسا جوکر ایک پال رکھا ہے ہم نے، کون تمھاری باتوں پر یقین کرے گا۔
دھروو راٹھی نے مزید کہا مجھے بدنام کرنا ہے تو چلو کوئی نئی کہانی بناؤ، کچھ نیا کرو، گودی میڈیا کے کام میں بھی تھوڑی محنت تو کرنا پڑے گی، تمھیں۔
خیال رہے کہ بھارتی پولیس نے 10 اکتوبر کو دھروو راٹھی کو گروگرام کے سیکٹر 56 میں ان کی رہائش گاہ سے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ جنتر منتر پر سی جے پی کے احتجاج میں شرکت کے لیے جانے والے تھے۔ تقریباً 22 گھنٹے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔