پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہو گی، لیگ آئندہ سال کھیلی جائے گی

—فائل فوٹو 

پاکستان ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو گی جس میں عالمی شہرت یافتہ ہاکی اسٹارز شرکت کریں گے۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق لیگ آئندہ سال پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی جبکہ ہر ٹیم میں ملکی، غیر ملکی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کے مطابق لیگ سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کا تجربہ حاصل ہو گا اور قومی ہاکی کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ کا مقصد قومی کھیل کی بحالی اور فروغ کے لیے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

محی الدین احمد وانی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ لیگ پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔