افتخار بلو بٹ کی مذمت

افتخار بلو بٹ—تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر رہنما افتخار بلو بٹ کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کے خلاف غیر ذمے دارانہ زبان قابلِ مذمت ہے۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا بیان چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔

افتخار بلو بٹ نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری وہ رہنما ہیں جہنوں نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ثابت کیا کہ وہ محب وطن اور وفاقِ پاکستان کی علامت ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ وفاق کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سیاسی بالغ نظری نہیں بلکہ قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سنجیدہ سیاسی مکالمے، آئین کی بالا دستی اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے جس کا اظہار متعدد بار پارٹی چیئرمین بلال بھٹو زرداری کر چکے ہیں۔