پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری لاہور کے مقامی اسپتال میں ہوئی۔

خاتون کھلاڑی کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سعدیہ اقبال ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزریں گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر کو مکمل ایکشن میں آنے کے لیے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔